وفاقی حکومت دھرنے کو کیسے دیکھ رہی ہے؟ گورنر سندھ بول پڑے
وفاقی حکومت دھرنے کو کیسے دیکھ رہی ہے؟ گورنر سندھ بول پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ضلع دادو کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کروں گا،عوام کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم کے پاس جائیں گے،کسی انتخابی مہم کا حصہ نہیں،وفاقی حکومت دھرنے کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے،
مولانا کے مسئلے کب تک حل ہوں گے؟ شیخ رشید کی نئی پیشنگوئی
آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟
فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ بارے ایسی بات کہی کہ مولانا غصے میں آ گئے
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ضرورت کےمطابق منصوبے شروع کررہی ہے،غیرقانونی مطالبات پر کوئی بات نہیں ہوسکتی،حکومت جائز مطالبات پر بات کرنے کے لیے تیار ہے،حکومت ادارے بند نہیں کررہی،حکومت کا اداروں کو بڑھانے کا پروگرام ہے،بہت تھوڑے ادارے ایسے ہیں جو چلنے کےقابل نہیں،
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کو روزگارفراہم کرنے کے مواقع ڈھونڈ رہی ہے،دھرنے والوں سے مذاکرات ہورہے ہیں،سندھ حکومت کو ہر شعبے میں وفاق کی مدد ملے گی،عوام کا حق عوام کو ملے گا،وزیراعظم عمران خان پورے ملک کے وزیراعظم ہیں،وزیراعظم مدینہ کی ریاست کے قیام کی بات کررہے ہیں،دنیا میں ریاست مدینہ سے بڑی کوئی فلاحی ریاست نہیں،پاکستان میں پہلی بار انصاف صحت کارڈ کا اجرا کیا گیا،وفاق کا فرض ہے عوام کے دکھوں کا ازالہ کرے،سارا فساد ہی اس لیے کہ لٹیرے پکڑے جارہے ہیں،