وفاقی حکومت بہت پر اعتماد ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم ہیں،بلاول

bilawal

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تفصیلی میٹنگ چلی، جس میں تمام جماعتوں نے رائے دی

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے اوریجنل ڈرافٹ کی تجاویز جس میں آئینی عدالت سے متعلق امور ہیں وہ کمیٹی میں پیش کیا ،ہم نے یہ ڈرافٹ حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے سامنے پیش کیا ،اس کے علاوہ حکومت نے جو وکلاء سے بحث کی اسکے نکات بھی اس کمیٹی میں پیش ہوئے ،وزیر قانون نے وکلا کیساتھ ایک تفصیلی بحث جو کی وہ بھی سامنے آئیں ،جو وکلا کی تجاویز سامنے آئیں وہ بھی پیش کی گئیں ،اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنا تبصرہ پیش کیا ،مولانا فضل الرحمان نے اپنا موقف دہرایا کہ پیپلز پارٹی کیساتھ اتفاق رائے سے مسودہ بنانا چاہتے ہیں ،ہم نے بھی اس بات کو دہرایا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے کرکے آئینی ترمیم ہو ،کوشش بھی یہی تھی آج بھی یہی بات کہتے ہیں کل بھی یہی کوشش ہوگی ،ہم صرف مخالفت برائے مخالفت نہیں کرنا چاہتے ،وزیر قانون پر بڑی تنقید ضرور ہوئی کہ آپ نے سب کیساتھ اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش نہیں کی ،وفاقی حکومت بہت پر اعتماد ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم ہیں ،وزیر قانون نے بتایا ان کے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے ،مگر ہم تمام سیاسی جماعتوں کو اس معاملے اتفاق رائے کیلئے یہاں بیٹھے ہیں ،میں ان کی بات کو سراہتا ہوں مگر گزشتہ ماہ سے اب تک اتفاق رائے کیلئے ہی کوشش ہورہی ہے ،مگر کب تک حکومت ہمیں اتفاق رائے کیلئے سپیس دے گی کہ کتنا ٹائم دے گی ،ایسی صورت میں جب ایس سی او ہورہا ہے، اس صورت میں میں بھرپور کوشش کررہا ہوں کہ اتفاق رائے قائم ہو ،اگر اتفاق رائے میں ٹائم لگتا ہے تو شاید حکومت اپنے اس آئینی قانونی حق کو استعمال کرے اور اسے موو کرے ،مگر ہماری پوری کوشش ہے اور ہم نے ہمیشہ یہی موقف رکھا کہ ایک مکمل اتفاق رائے قائم ہو ،اس میں کوئی شک نہیں کہ 58 ٹو بی کے معاملے پر جلدی کی گئی تھی اور یہ ایک مثال ہے

آئینی ترامیم، آج حکومتی ڈرافٹ ملا،دیکھتے ہیں بات کہاں تک پہنچتی،مولانا فضل الرحمان

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

Comments are closed.