وفاقی کابینہ اجلاس طلب،ایجنڈہ جاری، وزیراعظم کریں گے اہم فیصلے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غوروخوض کیا جائے گا، وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں تمام وفاقی وزراء و مشیر شریک ہوں گے.
کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں کابینہ اسٹیٹ بینک کی سالانہ پبلیکیشن جاری کرنے کی منظوری دے گی،نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈرافٹ بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،کابینہ نارویجن شہری محمد اویس کو ناروےکےحوالے کرنے کی منظوری دے گی،شہری سہیل احمد کو برطانیہ کےحوالےکرنےکی منظوری بھی کابینہ ایجنڈےکاحصہ ہے،وفاقی کابینہ سمیڈا کے سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی دے گی.
وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی، نواز شریف کی وطن واپسی ،پرویز مشرف کی سزا کے عدالتی فیصلے اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے درخواستوں پر بھی مشاورت کی جائے گی