وفاقی کابینہ اجلاس ہو گا کل، ایجنڈہ جاری، وزیر خارجہ کس امور پر بریفنگ دیں گے؟ اہم خبر

0
33

وفاقی کابینہ اجلاس ہو گا کل، ایجنڈہ جاری، وزیر خارجہ کس امور پر بریفنگ دیں گے؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، اجلاس میں وفاقی وزیرخارجہ کابینہ کومشرق وسطیٰ کی صورتحال پربریف کریں گے،وفاقی کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے،وفاقی کابینہ 10 نکاتی ایجنڈے پرغورکرے گی

وفاقی کابینہ کووزارتوں کی کارکردگی کی رپورٹ پربریفنگ دی جائےگی کابینہ پاکستان اورسعودی عرب میں ایئرسروس معاہدے کی منظوری دے گی وفاقی کابینہ خطےمیں پیدا نئی صورتحال پرغورکرے گی، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کے حوالہ سے بھی بات چیت کی جائے گی.وفاقی کابینہ اہم قانون سازی کی پیش رفت کا جائزہ لے گی،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ کےایجنڈے میں شامل ہے.

کابینہ کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے،پاکستان محتسب کراچی سیکریٹریٹ میں انچارج رکن کی تقرری ایجنڈا میں شامل ہے،

Leave a reply