وفاقی کابینہ اجلاس طلب، ایجنڈہ جاری، حج اخراجات بارے ہو گا حتمی فیصلہ
وفاقی کابینہ اجلاس طلب، ایجنڈہ جاری، حج اخراجات بارے ہو گا حتمی فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل منگل کو ہوگا، کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2020کی منظوری دی جائے گی اور رواں سال حج اخراجات سے متعلق فیصلہ بھی ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کابینہ میں اشیائےخوردونوش پرپالیسی بھی وضع کریں گے اور اجلاس میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں کم کرنےکافیصلہ ہوگا جبکہ غذائی اجناس کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق اہم اعلان کیا جائے گا
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے اور احساس پروگرام کے اشتراک پربھی بات ہوگی جبکہ ملک کی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ کو گندم آٹا بحران پر تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ ملائشیا پر اعتماد میں لیں گے جبکہ اتحادیوں سے مذاکرات پربات ہوگی اور بچوں سےزیادتی کے ملزمان کی سزاؤں پر قرارداد کا معاملہ بھی زیر بحث آئےگا۔
حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم
حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک
حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان
ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے کیا موجودہ حکومت کو چیلنج
واضح رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے رواں سال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال حج مزید مہنگا ہو گا، سعودی عرب میں ٹیکسز پر ٹیکسز کے نفاذ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے حج اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں، خواہش ہے کہ سستا حج کرا سکیں لیکن اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں امسال حج مزید مہنگا ہو گا۔ حج اور کرتارپور کا موزانہ نہیں کیا جا سکتا، کرتارپور ایک راہداری ہے جو کہ صرف 4 کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کیلئے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40 روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں۔