وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

0
49
kabinaaaaaa

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف آج لاہور میں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے علاقے شاہدرہ کا دورہ کیا ہے اور ایک منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ لاہور کی مصروفیت بڑھ گئی جس کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا تا ہم اب ملتوی کر دیا گیا ہے،وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال کا دورہ کیا، وزیر اعظم نے مریضوں سے مفت ادویات اور علاج معالجے کے بارے میں پوچھا مریضوں نے علاج معالجے اور مفت ادویات ملنے کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فری آٹا اسکیم میں بہت رسک تھا لیکن ہم نے عوام کوریلیف دیا گذشتہ حکومت نے پنجاب کے منصوبوں کو جان بوجھ کر موخر کیا لاہور شہر میں نواز شریف قیادت میں منصوبے لگائے گئے پی ٹی آئی حکومت کو ان منصوبوں سے چڑ تھی ،ترقی کو نظر لگ گئی اور ہر طرف ویرانی پھیل گئی گذشتہ دور حکومت میں ریکارڈ کرپشن ہوئی کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشش کر رہے ہیں ،جس دن آئی ایم ایف سے جان چھوٹے گی خوشی کا دن ہو ،آئی ایم کی شرائط ماننے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ،4 سالوں میں سڑکیں تباہ ہوئیں ،صفائی کا نظام تباہ ہوا میری زندگی میں یہ خواب پورا ہوا تو قبر میں سکون کروں گا ،ہمیں آئی ایم ایف کا ٹوٹا پھوٹا معاہدہ ملا ہمارا اورنج لائن دہلی اورنج لائن سے بہتر ہے عدالت نے اورنج لائن منصوبے کو کلین چٹ دی فری آٹا اسکیم پر 65ارب روپے لاگت آئی جانتا ہوں عام آدمی کی زندگی تنگ ہے اس لیے فری آٹااسکیم کا آغاز کیا ،8 سے 10 کروڑ لوگ فری آٹا اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں،

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

Leave a reply