وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ختم، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

0
29

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ختم، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ختم ہو گیا ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے.

کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے وفاقی کابینہ کو سپریم کورٹ میں دائر درخواست کے حوالہ سے بریفنگ دی. آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے قانون میں تبدیلی کی جائے گی .دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ڈیفنس ایکٹ میں ایکسٹینشن کے لفظ کا اضافہ کرنے کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا خیرمقدم

وفاقی کابینہ اجلاس، بھارت سے اشیاء کی درآمدگی بارے کابینہ نے کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر

سعودی شہزادے کی اچانک پاکستان آمد ،وزیراعظم عمران خان سے اہم ترین ملاقات. چہ میگوئیاں جاری

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نےآرمی چیف کی مدت ملازمیت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کردیا.سو موٹو کیس میں سپریم کورٹ کیطرف سے آرمی چیف کو نوٹس جاری کردیا گیا۔عدالت عظمیٰ نےآرمی چیف اوردیگرفریقین کونوٹس جاری کردیئے.سپریم کورٹ نےکیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی..حکومت نے19اگست کو جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں3سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا.

Leave a reply