وفاقی کابینہ اجلاس، نواز بارے عدالتی فیصلے پر سپریم کورٹ اپیل کرنی یا نہیں؟ فیصلہ متوقع

وفاقی کابینہ اجلاس، نواز بارے عدالتی فیصلے پر سپریم کورٹ اپیل کرنی یا نہیں؟ فیصلہ متوقع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، کابینہ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا، اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا.

اجلاس میں وزیراعظم کورکمیٹی کے فیصلوں پرکابینہ کواعتماد میں لیں گے قانونی ٹیم نوازشریف سے متعلق ہائیکورٹ فیصلے پررپورٹ پیش کریگی،کابینہ لاہورہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل سے متعلق بھی فیصلہ کریگی.

وزیراعظم عمران خان کو جلد ملنے والی ہے بڑی خوشخبری

وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے8 نومبرکےفیصلوں کی توثیق کرے گی، وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔ اجلاس میں کابینہ کو قومی ٹیرف پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی۔ نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزارتوں اور محکموں میں سی ای او اور ایم ڈی کی خالی اسامیوں پررپورٹ پیش کی جائے گی، وزارت انڈسٹریز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ وفاقی انشورنس محتسب کی تعیناتی بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے .

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے کچھ وزرا نواز شریف کے حوالہ سے عدالتی فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے حق میں ہیں، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کہہ چکے ہیں کہ سپریم کورٹ میں فیصلہ کو چیلنج کرنا چاہئے،

Comments are closed.