وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی، کس کو کابینہ سے "نکالا” گیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا بڑا اقدام ،وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا ، کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام شامل نہیں کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہو گئی
کابینہ میں 25 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت، 4 مشیر.13 معاون خصوصی شامل ہیں،
واضح رہے کہ افتخار درانی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی تھے، انکو کابینہ سے کیوں نکالا گیا ابھی تک وجوہات سامنے نہیں آ سکیں.
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں اسد عمر نے وفاقی وزرات چھوڑ دی تھی جس کے بعد وہ دوبارہ وزارت میں آئے اور انہیں نئی وزارت ملی، فواد چوھدری سے اطلاعات کی وزارت لے کر سائنس و ٹیکنالوجی کی دے دی گئی تھی، اطلاعات و نشریات میں فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی بنایا گیا تھا.
افتخار درانی کے حوالہ سے سلیم صافی نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ عمران خان کے ایک معاون خصوصی افتخار درانی ہواکرتے تھے،جن کی بنیادی ڈیوٹی کچھ "خصوصی خدمات” کےعلاوہ ہم جیسے میڈیا پرسنز کی ٹرولنگ اور کردارکشی کرنا تھی۔ ذرا قوم کو بتایا جائےکہ کس وجہ سے ان کو ہٹا دیا گیا ہے اور کس کس وزیر کے ساتھ مل کر انہوں کیا "کارنامے” سرانجام دئے؟۔
افتخاردرانی سالوں تک تحریک انصاف کےسینٹرل میڈیاکارڈنیٹررہے۔ پارٹی کےلیےسوشل،الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیاسنبھالا۔
مرکزی آفس میں ہوتے،پارٹی مسائل حل کرنےمیں پیش پیش،خان کےبھروسہ مند۔
حکومت میں بھی انکی زمہ داریاں تھی۔امیدہےوہ تم جیسےدلال کوان ایسےگھٹیاالزامات پہ عدالت لےجائینگے۔ https://t.co/x70KuwXwuC
— Salar Sultanzai (@MeFixerr) January 21, 2020
سلیم صافی کے جواب میں پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ افتخاردرانی سالوں تک تحریک انصاف کےسینٹرل میڈیا کوآرڈنیٹررہے۔ پارٹی کےلیےسوشل،الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیاسنبھالا۔مرکزی آفس میں ہوتے،پارٹی مسائل حل کرنےمیں پیش پیش،خان کےبھروسہ مند۔
حکومت میں بھی انکی زمہ داریاں تھی۔ امیدہےوہ ایسےگھٹیا الزامات پہ عدالت لے جائینگے۔