وزیراعظم عمران خان نے غیرمنتخب شخص کو وفاقی وزیر بنا دیا

0
58

وزیراعظم عمران خان نے غیرمنتخب شخص کوتاریخ میں پہلی بار وفاقی وزیر بنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں اضافہ کر دیا گیا

ایوان صدرمیں حفیظ شیخ کی بطور وفاقی وزیر حلف برداری کی تقریب ہوئی، صدرمملکت عارف علوی نے حفیظ شیخ سے حلف لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعظم کے مشیروں کی کابینہ کمیٹیوں میں شمولیت سے متعلق فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے آئینی بحران سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم سے مشاورت کی،جس کے بعد حفیظ شیخ کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 6 کے تحت خصوصی اختیار کا استعمال کیا، وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت کسی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر مقرر کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ، مشیر خزانہ سے وفاقی وزیر بن گئے، مگر تاحال انکے پاس اسمبلی کی رکنیت نہیں ہے انکو 90 دن کے اندر سینٹ/قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونا لازمی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بنا رکنیت کوئی وفاقی وزیر بنا ہو۔

سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی جانب سے حفیظ شیخ کو ٹکٹ دیا جا سکتا ہے

Leave a reply