وفاقی کابینہ میں اضافہ، دو روز میں دو نئے معاون خصوصی مقرر
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنی کابینہ میں اضافہ کر لیا
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فہد ہارون کو اپنا معاون خصوصی بنا لیا،فہد ہارون کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا،فہد ہارون کو معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیامقرر کیا گیا ہے،فہد ہارون اس سے قبل بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی رہ چکے ہیں، فہد ہارون نے 27 اکتوبر 2021 کو اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا، اسوقت فہد ہارون وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے میڈیا خدمات سر انجام دے رہے تھے،
قبل ازیں گزشتہ روز بھی نگران وفاقی کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ کیا گیا تھا،ڈاکٹر عامر بلال کو معاون خصوصی برائے میڈیکل ایجوکیشن مقرر کیا گیا تھا،نئے معاون خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، اطلاق فوری ہوگا،نئے معاون خصوصی کے بعد نگران وفاقی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی تھی جو اب فہد ہارون کے اضافے کے بعد 28 ہو گئی.
چند روز قبل پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کو بھی وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا،