وفاقی کابینہ میں توسیع و ردوبدل،کس کو کونسی وزارت ملی؟ نوٹفکیشن جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ میں توسیع اورردوبدل،کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ،نوٹفکیشن کے مطابق اسد عمر کو وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان سونپ دیا گیا،صاحبزادہ محبوب سلطان کوسیفران کاوفاقی وزیربنا دیا گیا،خسرو بختیارکووفاقی وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی کا قلمدان دے دیا گیا
وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا
تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آ گئی، اسد عمر نے ایسی بات کیا بات کر دی کہ …..
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر نے جاری پیغام میں کہا کہ ان تمام لوگوں کا جنہوں نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے میں تہہ دل سے مشکور ہوں. کوشش بھرپور ہو گی. کامیابی کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کرتے ہیں. لیکن میرے دل کی آواز کل بھی کہتی تھی اور آج بھی کہتی ہے…. بنے گا نیا پاکستان… انشاءاللہ
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے
وزیر اعظم نے اسد عمر کوکونسا عہدہ دیدیا ؟ بڑی خبر آ گئی
وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے تھے کہ اسد عمر دوبارہ کابینہ کا حصہ بن رہے ہیں ،ہم نے اپوزیشن پر کیسز نہیں بنائے ،
واضح رہے کہ اسد عمر نے وزارت خزانہ سے ایک پریس کانفرنس میں استعفیٰ دیا تھا، شیخ رشید نے بھی اس عمر کو ملاقات کر کے منانے کی کوشش کی تھی، اسد عمر کو عمران خان کا انتہائی قریبی دوست سمجھا جاتا ہے، وزارت سے استعفیٰ دینے پر عمران خان کی حکومت کو ناکام کہا جانے لگا تھا، اس کے بعد عمران خان نے کابینہ میں مزید تبدیلیاں کیں اور آئندہ بھی کرنے کا اعلان کیا.