وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کو براہ راست فنڈز کی فراہمی سے روک دیا

0
42
kabinaaaaaa

وفاقی کابینہ نے پنجاب انتخابات کیلئے مرکزی بینک کو الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی سے روک دیا

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،کابینہ اجلاس میں مفتی عبدالشکور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اور انکے لئے دعائے مغفرت کی گئی، کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالشکور کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے انتخابی اخراجات کیلئے مالیاتی بل لانے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر مملکت خزانہ ضمنی گرانٹ کیلئے مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش کریںگی ،وفاقی کابینہ نے براہ راست مرکزی بینک کو فنڈز کی فراہمی سے روک دیا

کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مفتی عبدالشکور صاحب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی،سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کو انتخابات کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کا کہا تھا، سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری پارلیمنٹ کو بھیج دی ہے، آج قومی اسمبلی میں بل پیش کر دیا جائے گا،اسٹیٹ بینک کا یہ کام نہیں ہے ، رقم جاری کرنے کا استحقاق وزارت خزانہ اور قومی اسمبلی کا ہے،

قبل ازیں قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر 21 ارب مختص کر دیے ہیں-سپریم کورٹ کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک کو فنڈز کے اجرا کے حکم کے تناظر میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ، معاون خصوصی برائے خزانہ، وزارت خزانہ کے حکام شریک ہوئے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے خصوصی اجلاس سے قبل ہونے والی مشاورت میں الیکشن کے لیے فنڈز کا اجرا روکنے کے حوالے سے قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا اور مشاورت کی گئی کہ اسٹیٹ بینک کو فنڈز اجرا سے کیسے روکا جا سکتا ہے۔

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ معاملہ دوبارہ قومی اسمبلی کے پاس بھیجا جائےآئین پاکستان کہتا ہے کہ سپلیمنٹری گرانٹ کی ضرورت پڑے تو وفاقی حکومت اس کو پارلیمنٹ میں لے کر جائے آئین ہی سپریم ہے ،سپریم کورٹ ،وزیر اعظم ،کابینہ اور ہم سب نے آئین پر عمل کرنے کا حلف اٹھا رکھا ہے موجودہ بجٹ میں الیکشن کے پیسے نہیں رکھے گئے تھے-

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کیے جانے والے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک پنجاب میں انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو براہ راست رقم جاری کرے، وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ 17 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دیےجائیں گے۔

عدالت نے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کو 18 اپریل تک فنڈز جاری کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کہا تھا کہ الیکشن کمیشن بھی 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز وصولی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔

Leave a reply