وفاقی کابینہ اجلاس میں ہوں گے آج اہم فیصلے
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں وزیراعظم دورہ ایران اورسعودی عرب سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے، اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا،وفاقی کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے
وفاقی کابینہ میں ہو گی ایک بار پھر تبدیلی، اسد عمر پھر وزیر بننے کو تیار
وفاقی کابینہ اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈہ زیر بحث آئے گا، کابینہ کومتروکہ وقف املاک کےاثاثہ جات پربریفنگ دی جائےگی سی ڈی اے کی تنظیم نو پر بھی کابینہ کو بریف کیا جائے گا .عوامی مفادات سےمتعلق اقدامات پرعملدرآمدرپورٹ کا جائزہ لیاجائےگا ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں کیےگئےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی
وفاقی کابینہ کا اجلاس، سابق حکمرانوں سے وصولی کرنیکا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایران گئے ہوئے تھے ، ایران سے واپس آنے کے بعد وہ وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا بھی دورہ کریں گے.