مزید دیکھیں

مقبول

بلاول سے امریکی ناظم الامور،فرانسیسی سفیر،برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...

ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ...

اوچ شریف: سبزی و فروٹ منڈی میں من مانی قیمتیں، عوام پریشان

اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) سبزی و...

مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی...

وفاقی کابینہ اجلاس، بھارت سے اشیاء کی درآمدگی بارے کابینہ نے کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر

وفاقی کابینہ اجلاس، بھارت سے اشیاء کی درآمدگی بارے کابینہ نے کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، کابینہ نے بھارت سے اشیا درآمدگی کی تجویزمسترد کردی ،کابینہ اجلاس میں اراکین نے رائے دی کہ بھارت کی بجائے چین سے اشیا درآمد کی جائیں،

وفاقی کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہعالمی ادارہ خوراک کو گاڑیوں کے ممنوعہ اسپیئرپارٹس کراچی سے کابل لے جانےکی اجازت دی جائے،پی ٹی وی کے ایم ڈی عامرمنظورکی تعیناتی کے قواعد وضوابط کی منظوری دی گئی، اجلاس میں پوسٹل لائف انشورنس کوپبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کی منظوری دی گئی، کابینہ کوجیل اصلاحات پربھی بریفنگ دی گئی وفاقی کابینہ نے جیل اصلاحات کی بھی منظوری دے دی.

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ کابینہ کمیٹی برائے سی پیک 12 ارکان پر مشتمل ہو گی۔

وفاقی کابینہ میں بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،کابینہ نے تین سالہ حج پالیسی پرقانونی مشکلات دور کرنے کا کہا گیا ہے، چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے تا ہم آئی جی پنجاب کی تبدیلی زیر غور نہیں، گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسران کو اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معلامات میں قانونی لوازمات پورا نہ کرنے پر فروغ نسیم کی سرزنش کی.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan