وفاقی کابینہ اجلاس،دہری شہریت والوں کوالیکشن لڑنے کا حق دینے کا آئینی ترمیمی بل منظور

وفاقی کابینہ اجلاس،دہری شہریت والوں کوالیکشن لڑنے کا حق دینے کی آئینی ترمیمی بل منظور

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا

وفاقی کابینہ اجلاس میں 14 آئیٹمز منظور،2 موخر کر دیئے گئے،کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اور قومی امور پر مشاورت بھی مکمل کی گئی.

وفاقی کابینہ اجلاس میں دہری شہریت والوں کوالیکشن لڑنے کا حق دینے کی آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی گئی،سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری ختم کرنے کےلیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دی گئی،کابینہ نے جدید جیل کی تعمیرکےلیے اسلام آباد ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری دے دی

کابینہ نےپشاور،لاہور،راولپنڈی میں اسپیشل کورٹ کے ججزکی تعیناتیوں کی منظوری دے دی،چین اور پاکستان کی وزارت ٹیلی کمیونی کیشن میں ہونے والے ایم اویوکی بھی منظوری دی گئی،وفاقی کابینہ اجلاس میں پائلٹس کے مشکوک لائسنزکی منسوخی سے متعلق بریفنگ دی گئی،

کابینہ ارکان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو سنگین سزائیں دینے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔ ارکان نے کہا کہ جنسی درندوں کو سخت اور فوری سزائیں دینے لیے قانون سازی کرنی ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا کہ ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں

Comments are closed.