باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے این سی او سی کا دورہ کیا
وفاقی وزیر سید امین الحق کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا گیا۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر اور وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے ٹیکنالوجی و دیگر امور پر تبادلہ خیالات کیئے۔سربراہ این سی او سی اسد عمرنے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا
اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی کی ٹیکنیکل معاونت کے بغیر این سی او سی کا کردار بہت مشکل ہوجاتا،اسد عمر نے این سی او سی کی طرف سے وفاقی وزیر سید امین الحق کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کا این سی او سی کا دورہ. وفاقی وزیر سید امین الحق کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا گیا. سربراہ این سی او سی اسد عمر نےاین سی او سی کی طرف سے وفاق وزیر سید امین الحق کو یادگاری شیلڈ پیش کی.#NCOC pic.twitter.com/TTrWzqCU74
— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) August 13, 2020
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ کورونا وباءکے دوران حکومت پاکستان کے تمام محکمے ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں، وزارت آئی ٹی نے اپنا کردار ایک قومی فریضے کے طور پر ادا کیا، این سی او سی کیلئے ویب سائٹس،موبائل ایپلی کیشنز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ریکارڈ مدت میں بنائے گئے،
سید امین الحق کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں سول و ملٹری تعاون کا بے مثال مظاہرہ دیکھنے میں آرہا ہے، تمام ادارے ملک و قوم کو محفوظ و خوشحال رکھنے کیلئے یک زبان ہیں، وزارت آئی ٹی مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے،