وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کسانوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کسانوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے،نوٹس ملوں کی جانب سے کسانوں کو گنے کی مناسبت قیمت ادا نہ کرنے پہ لیا گیا،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ کین کمشنر آئندہ اجلاس میں گنے کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے،کسانوں کا استحصال کسی قیمت پر نہیں ہونے دیا جائے گا،شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کو گنے کی مناسب قیمت ادا کریں،کاشتکاروں کو گنے کی فصل کا مناسب نرخ ملنا چاہیے،جاری اعلامیہ کے مطابق بورڈ نے ملک میں چینی کے اسٹاک کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا, فورم کا ملک میں چینی کے موجودہ ذخائر پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی کا کرشنگ سیزن وقت پر شروع ہونا ایک کامیابی ہے،

واضح رہے کہ رحیم یار خان شوگر ملز میں گنے کا وزن کم تولنے پر کسان اور مل انتظامیہ آمنے سامنے آ گئے، مل انتظامیہ نے ڈنڈا فورس نکال لی، کسانوں نے بھی ڈنڈے نکال لیے۔ ’’کسان دوست‘‘ پنجاب حکومت فی الحال خاموش ہے، کسانوں نے بھر پور احتجاج کیا،شوگر ملز کم قیمت پر کسانوں سے گنا خرید رہی ہیں اور لکھوا رہی ہیں کہ وہ قانونی کاروائی نہیں کریں گے

Shares: