وفاقی وزیر کو دوسری بار کرونا ہو گیا، تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند،صدر مملکت برہم

وفاقی-وزیر-کو-دوسری-بار-کرونا-ہو-گیا،-تعلیمی-ادارے-ایک-بار-پھر-بند،صدر-مملکت-برہم #Baaghi

وفاقی وزیر کو دوسری بار کرونا ہو گیا، تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند،صدر مملکت برہم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں، اہم شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں

وفاقی وزیر علی زیدی کاکورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا،علی زیدی کا کہنا ہے کہ میں نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے،شہری ماسک پہنیں اور خود کو محفوظ رکھیں،

اس سے قبل بھی علی زیدی ایک بار کرونا کا شکار ہو کر صحتیاب ہو گئے تھے، اب انہیں دوسری بار کرونا ہوا ہے

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کے اہم فیصلے سامنے آئے ہیں،پیر سے شاپنگ مالز ، مارکیٹ صبح 6 بجے سے شام 6بجے تک کھلی رہے گی کریانہ،بیکری اور فارمیسی کھلی شادی ہال بند، دیگر تقریبات پر پابندی ہوگی درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ،جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے ریسٹورنٹس کو صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی پیر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ،امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا،تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گا

قبل ازیں صدر عارف علوی نے عید پراسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اظہارِ برہمی کیا ہے ایوان صدر کی سیکریٹری نے وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا وزارت صحت اور مذہبی امور کو بھی نقول ارسال کی گئی ہیں خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کے اثرات کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمدضروری ہے،متعلقہ اداروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں،احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے،

Comments are closed.