بیوی کے  تشدد سے تنگ شوہر  گھر سے بھاگ نکلالیکن پولیس کے ہاتھوں گرفتار

بنگلور(باغی ٹی وی رپورٹ)بیوی کے  تشدد سے تنگ شوہر  گھر سے بھاگ نکلالیکن پولیس کے ہاتھوں گرفتار

انڈین میڈیا کے مطابق بنگلور سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک ٹیکنالوجی ماہر نے اپنی بیوی کے تشدد سے تنگ آکر گھر چھوڑ دیا تھا، کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کا رہنے والا یہ شخص 4 اگست کو لاپتا ہوا تھا۔ اس کی تلاش میں پولیس نے دہلی کے نواح میں واقع نوئیڈا میں اسے تلاش کیا اور آخرکار ایک سنیما ہال سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق یہ شخص اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے لیے گھر سے نکلا تھا اور پھر اس نے اپنا سیل فون بند کر دیا تھا۔ نوئیڈا پہنچ کر اس نے ایک نیا سم کارڈ خریدا، جس کی مدد سے پولیس اس تک پہنچ گئی۔ جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تو اس نے مزاحمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل جانے کو تیار ہے لیکن اپنی بیوی کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔

اس شخص کی اہلیہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی اور سوشل میڈیا پر اس کی تصویر شیئر کی تھی۔ اس نے پولیس پر الزام لگایا تھا کہ وہ اس کی تلاش میں خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی۔

یہ واقعہ گھریلو تشدد کے مسئلے پر ایک بار پھر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

Leave a reply