وائی فائی روٹر کی چوری پر قتل، عدالت نے ملزم کو سنائی سزا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائی فائی راوٹر کی چوری کا تنازعہ ،عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم قاسم کو سزائے موت سنادی

شہر قائد کراچی کی ملیر ماڈل کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم پر 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ،عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر ایک ملزم عمر کو بری کردیا

پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول فاروق کے بیٹے انان پر وائی فائی راوٹر کی چوری کا الزام عائد کیا تھا،مقتول اور ملزمان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کی شکایت مقتول نے پولیس کو کی تھی ،نومبر 2019 میں ملزم قاسم مقتول فاروق اور اسکے بیٹے حارث پر فائرنگ کی تھی

ملزم کی فائرنگ سے مقتول فاروق موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا ،ملیر ماڈل کورٹ میں قتل کے تمام کیسز نمٹا دئیے گئے ہیں ،ملیر ماڈل کورٹ کے جج نوید احمد سومرو کو بہترین جج کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے

Shares: