ٹھٹھہ : جانوروں کے تحفظ کا عالمی دن ، محکمہ وائلڈ لائف کی ریلی

ٹھٹھہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)جانوروں کے تحفظ کا عالمی دن ، محکمہ وائلڈ لائف کی ریلی
تفصیل کے مطابق جانوروں کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن پولیس کے انچارج ممتاز علی شاہ اور علی شاہ کی قیادت میں مکلی پارک سے پریس کلب ٹھٹھہ تک ریلی نکالی گئی ،ریلی میں محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین نے شرکت کی ،آج کی ریلی کا مقصد جانوروں کو تحفظ دینا، دوسرے ملکوں سے آنے والے پرندوں کی زندگی بچانا، ان کی نسل کشی روکنا اور وائلڈ لائف کے قانون کے حوالے سے ایک معلوماتی ریلی نکالی گئی ہے تاکہ غیر قانونی شکار سے جانوروں کو زیادہ سے زیادہ بچایا جا سکے-

Comments are closed.