ڈی جی خان: محکمہ وائلڈ لائف نے ایک اور ریچھ کو ریسکیو کرلیا-
ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )محکمہ وائلڈ ڈیرہ غازیخان کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدحسین گشکوری نے سیکرٹری وائلڈ لائف کی ہدایات پرسختی سے عملدرآمدکراتے ہوئے راجن پور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹراوردیگرسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ریچھ کو قبضہ میں لے لیکر نئے بننے ضلع تونسہ کے چڑیاگھر میں شفٹ کرادیاہے،ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈ لائف محمدحسین خان گشکوری نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بے زبان جانوروں پر ہونے والے ظلم کوبالکل ہی برداشت نہیں کریں گے ،انہوں نے عوام سے اپیل کی ڈیرہ غازیخان ریجن میں کہیں بھی ریچھ اور کتے کی لڑائی کی جارہی ہو محکمہ وائلڈلائف کوفوری طور آگاہ کریں ،بے گناہ اور مظلوم جانوروں پرہونے والے بہیمانہ مظالم کرنے والوں کے خلاف ہم بھرپورکارروائی کریں گے ،ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈ لائف محمدحسین خان گشکوری نے مزیدبتایاکہ اس سے قبل وہاڑی،خانیوال اور بہاولپورسے ریچھوں کوانہوں ریسکیوکرایا اور مظالم سر بچاکر چڑیاگھروں میں انہیں محفوظ جگہوں پرمنتقل کیا گیا.