وزیراعظم شہباز شریف پیر 17 نومبر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچنے والے ہیں، جہاں وہ پاکستان ریلوے کی اہم اور اپ گریڈڈ ٹرین شالیمار ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر خصوصی تقریب میں نئی شالیمار ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، جسے جدید سہولیات، بہتر نشستوں، آرام دہ سفری ماحول اور اپ گریڈڈ سروس اسٹینڈرڈ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔وزارتِ ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورۂ کراچی اور شالیمار ایکسپریس کی لانچنگ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ ریلوے حکام نے تقریب کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی امور کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔

حکام کے مطابق نئی شالیمار ایکسپریس کا مقصد مسافروں کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنا ہے، اور یہ سروس کراچی اور لاہور کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے

اردن کے شاہ عبداللہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلیوشنز کا دورہ

Shares: