چینی سکینڈل کا میٹھا پھندا اب سارے مافیا کے ڈانز کا پیچھا کریگا، چیخوں کی آواز دور تک جائے گی، شاہین صہبائی

0
38

اسلام آباد:چینی سکینڈل کا میٹھا پھندا اب سارے مافیا کے ڈانز کا پیچھا کریگا، چیخوں کی آواز دور تک جائے گی، ان خیالات کا اظہاراورچینی مافیا کی چیخوں کا انکشاف معروف صحافی شاہین صہبائی نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کیا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ اس ملک میں ایک مافیا ہے جس کا تعلق ملک کے بڑے بڑے سیاسی خاندانوں سے ہے

 

 

 

باغی ؔٹی وی کے مطابق شاہین صہبائی جوکہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی امور کے ماہرصحافی مانے جاتے ہیں ایک مضبوط اوردرست تجزیہ کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں  شاہین صہبائی کہتے ہیں کہ عمران خان نے چینی سیکنڈل پرتحقیقات کرکے قوم پراحسان کیا ہے اوراس مافیا کو قوم کے سامنے ننگا کردیا ہے جو سالوں سے سیاست کی آڑ میں لوٹ رہا تھا

 

 

شاہین صہبائی کہتے ہیں کہ حقیقت میں عمران خان نے چینی سکینڈل پرتحقیقات کرکے چھکا مارا ہے ، عمران خان نے اس مافیا کے سرغنوں کا پیچھا کیا ہے اور اب ان سرغنوں کی چیخیں بہت دور دور تک سنائی دیں گی

 

 

شاہین صہبائی کہتے ہیں کہ عمران خان نے بڑا دلیرانہ فیصلہ کیا ہے ، ان تحقیقات کے بعد اب بڑے بڑے یہ سرغنے کانپ رہے ہیں کہ ان کی ساری حقیقت قوم کے سامنے کھل آجائے گی تو پھروہ کس منہ سے حکومت کے خلاف اپنی مہم چلا سکیں گے

Leave a reply