امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر روس کی جانب سے کشیدگی میں اضافہ ہوا تو وہ پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کا دفاع کریں گے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب روسی طیاروں نے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، صحافیوں نے جب صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا وہ یورپی یونین کے رکن ممالک کا دفاع کریں گے، تو انہوں نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا: ”ہاں، میں کروں گا۔ میں کروں گا۔جمعہ کو روس کے تین MiG-31 طیاروں نے خلیج فن لینڈ کے اوپر ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جس پر یورپی یونین اور نیٹو نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا، تاہم ماسکو نے الزام مسترد کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق، نیٹو کے فضائی دفاعی مشن کے تحت تعینات اطالوی F-35 طیاروں نے سویڈن اور فن لینڈ کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ مل کر روسی طیاروں کو روکنے اور خبردار کرنے کے لیے پرواز کی۔ایسٹونیا نے اس واقعے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب تقریباً دو ہفتے قبل روس کے 17 ڈرونز نے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس وقت صدر ٹرمپ نے اسے معمولی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”یہ ایک غلطی ہو سکتی ہے۔
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخی پیش رفت ہے،حماس
بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر وفاقی وزیر اطلاعات کا ردعمل آگیا
ڈریپ کی ملک گیر کارروائیاں: جعلی ادویات کے 3 بیچز ضبط
شام میں پارلیمانی انتخابات 5 اکتوبر کو ہوں گے
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ