اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ برطانیہ سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہم منصب نے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
برطانوی ہم منصب نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیرخارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ برطانوی ہم منصب سے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کی تفصیل معلوم کی ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ برطانیہ سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔