ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا،مولانا طارق جمیل نے کی امامت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی
ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے نماز جنازہ پڑھائی،نماز جنازہ میں ائیرفورس،پاک فوج اور نیوی کے افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی.
واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا طیارہ شکر پڑیاں، اسلام آباد کے قریب گر کر گزشتہ روز تباہ ہو گیا تھا، پاک فضائیہ کاF-16 طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسلز کے دوران شکر پڑیاں، اسلام آباد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ونگ کمانڈر نعمان اکرم طیارہ حادثے میں شہید ہوئے تھے،.
وِنگ کمانڈر نعمان اکرم 2019 میں شیر افگن ٹرافی جیت چکے ہیں جو کہ پاک فضائیہ میں بہت بڑا اعزاز مانا جاتا ہے ایک قابل، تجربہ کار اور دلیر فائٹر پائلٹ تھے ۔
پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے۔ دفاع وطن کیلئے جان دینا بہترین فریضہ ہے۔ اپنی جان مادر وطن پر قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سولہ طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل پر تھا کہ اچانک دن 11 بجے کے قریب شکرپڑیاں کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح انکوائری بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان،چوہدری شجاعت حسین، اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماوں نے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ونگ کمانڈز نعمان اکرم شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے








