ضلع خیبر (باغی ٹی وی رپورٹ ) آل خیبر پختونخوا آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا آٹے پر ودہولڈنگ ٹیکس اور سلز ٹیکس کے خلاف احتجاج جاری،آئی ایم ایف کی ایماء پر تاجروں پر ٹیکسسز لگانا بند کیا جائے
پشاور کے ایک نجی ویڈنگ ہال میں آل کے پی کے آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گرینڈ احتجاجی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں آل خیبرپختونخوا بشمول قبائلی اضلاع سے آٹا ڈیلرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور آٹے پر ودہولڈنگ ٹیکس اور سلز ٹیکس کو مسترد کیا،آٹا ڈیلرز نے آئی ایم ایف کی ایماء پر تاجروں کا گلہ گھونٹنا مسترد کردیا۔
احتجاجی تقریب میں ضلع خیبر سے آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالمنان اور حاجی سید علی کی سربراہی میں آٹا ڈیلرز نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر حاجی شیراز ،حاجی اختر علی،مشال،خانوادہ،مسعود اور اشفاق بھی موجود تھے۔
آل خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع کے آٹے ڈیلرز نے حکومت کے جانب سے آٹے پر ظالمانہ ودہولڈنگ ٹیکس اور سلز ٹیکس کو مسترد کردیا اور کہاکہ یہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے کیونکہ ان ٹیکسسز کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگا جسکا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے شرائط پر آٹا ملز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگایا تھا جن کے ساتھ حکومت نے مذاکرات کرکے معاملات طے کرلئے ہیں تاہم وفاقی حکومت نے ائی ایم ایف کے شرائط پر آٹا ڈیلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس اور سلز ٹیکس لاگوں کردیا ہے جس سے آٹا ڈیلر مجبورا آٹا مہنگا فروخت کریگا اور اثر غریب عوام پر پڑے گا لہذا ان ظالمانہ ٹیکسسز کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیکر غریب عوام پر رحم کیا جائے بصورت دیگر آٹا ڈیلرز سخت احتجاج پر مجبور ہونگے اور ایسے اقدامات سے تاجر برادری ملک میں تجارت ختم کرنے پر مجبور ہونگے۔