قبائلی اضلاع میں الیکشن، فوج کی گاڑیوں کا گشت، ووٹرز کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے
قبائلی اضلاع میں الیکشن کے حوالہ پولنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاراچنار کے پی کے 109کے مختلف پولنگ اسٹیشنزمیں پولنگ کا عمل جاری ہے
فاٹا میں الیکشن پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، فواد چودھری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارا چنار میں تمام کاروباری مراکزبند ہیں،پولنگ اسٹیشنوں پرووٹروں کی تعداد انتہائی کم ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق 266پولنگ اسٹیشنز میں700کیمرےنصب کئے گئے ہیں،پاک فوج کے افسران نے سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئےمختلف پولنگ اسٹیشنزکا دورہ کیا ہے.
پاک فوج کے دستے قبائلی اضلاع میں امن و امان کے قیام کے لئے الرٹ ہیں، مختلف علاقوں میں فوج کا گشت جاری ہے. پولنگ ڈیوٹی پر موجود پاک فوج کے جوانوں کو دیکھ کر قبائلی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے نظر آئے، قبائلی افراد نے پاک فوج کے جوانوں پر پھول بھی نچھاور کئے.
واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے الیکشن کے سلسلہ میں سیکورٹی پاک فوج کے سپرد ہے، قبائلی اضلاع میں ایک ہزار 897 پولنگ اسٹیشنزقائم ہیں، قبائلی اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹنگ کیلئے لوگوں میں جوش وخروش پایا جا رہا ہے، پولنگ سٹیشنز کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں۔
فاٹا میں ہونے والے الیکشن میں تحریک انصاف کے سب سے زیادہ 16 امیدوار میدان میں ہیں، جے یو آئی کے 15، پیپلز پارٹی کے 13، اے این پی کے 14 اور قومی وطن پارٹی کے 3 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 5 اور جماعت اسلامی کے 13 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 202 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم فعال ہے ،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کنٹرول روم میں تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ووٹرز کالزاورایس ایم سروس8300کے ذریعے آگاہی لے رہے ہیں ،