باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امريکا ميں پھنسی اداکارہ میرا کی سن لی گئی،

اداکارہ میرا غیرملکی ائیرلائن کے ذریعے واشنگٹن سے پاکستان پہنچ گئیں. اور لاہور کے ائیرپورٹ پر اتریں،اور انہوں نے خود کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کر لیا

کورونا کی وباء سے پريشان اداکارہ کو خصوصی طيارے کے ذريعے واشنگٹن سے پاکستان کيلئے روانہ کیا گیا تھا اداکارہ ميرا سميت ڈيڑھ سو پاکستانی امريکا سے خصوصی پرواز کے ذریعے وطن روانہ ہوئے تھے،

کئی دنوں سے اداکارہ مسلسل ویڈیو پيغامات کے ذريعے ٹکٹ کے ليے پيسے نہ ہونے کی دہائياں دے رہی تھيں۔ انہوں نے متعدد ویڈیوز میں حکومت پاکستان سے اپیل کی تھی کہ وہ امریکا میں پھنسی ہوئی ہیں لہٰذا ان کی وطن واپسی میں مدد کی جائے جس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ ان سے مسلسل رابطے میں تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے لاک ڈاؤن میں فضائی آپریشن معطل ہونے کے باوجود پاکستانیوں کو بیرون ممالک سے واپس لانے کے لئے خصوصی پروازیں چلائی ہیں،پی آئی اے کو امریکا کے لئے پہلی بار تاریخ میں‌براہ راست پروازوں کی اجازت ملی ہے.

Shares: