میں لوٹا تو میرے آگے وہی منظر پرانا تھا !!!!!!
کئی چہروں سے ملنا تھا کئی قبروں پہ جانا تھا

ڈاکٹر اجمل نیازی

یوم ولادت : 16 ستمبر 1946
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر اجمل نیازی 16ستمبر 1946ء کو موسی خیل (ضلع میانوالی) میں پیدا ہوئے، گورنمنٹ کالج لاہور اور پنجاب یونیورسٹی لاہور میں طالبعلمی کے دوران راوی اور محور کی ادارت کی، مختلف مجالس سے وابستگی رہی، گارڈن کالج راولپنڈی اور گورنمنٹ کالج میانوالی میں لیکچرار رہے، بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور اور ایف سی کالج میں تعینات رہے، روزنامہ نوائے وقت میں بے نیازیاں کے عنوان سے کالم لکھتے رہے ہیں، 45 سال صحافتی و ادبی خدمات انجام دیں۔

ڈاکٹر اجمل نیازی 75 سال 1 ماہ کی عمر میں طویل علالت کے بعد 18 اکتوبر 2021ء کی رات 2 بجے لاہور میں اِنتقال کرگئے،ڈاکٹر صاحب ایک کہنہ مشق استاد ،ماہر تعلیم، صحافی اور بلند پایہ شاعر تھے .آپ کی تصانیف "”مندر میں محراب”” (1991ء، سفرنامہ بھارت)، "”جل تھل”” (1980ء، تذکرہ شعرائے میانوالی )، "”محمد الدین فوق”” (1987ء، کتابیات)، "”بے نیازیاں”” (کالمز کا مجموعہ)، "”مجموعہ مقالات”” (سونح حمید نظامی) ہمیشہ آپ کو زندہ رکھیں گی.

Shares: