قصور میں وکلاء پر پرچوں کے خلاف آج ضلع بھر کے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے وکلاء کا ڈی پی او سے پرچے ختم کروانے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق کل بار ایسوسی ایشن پتوکی میں وکلاء کا متفقہ فیصلہ ہوا کہ آج مورخہ 8/ 8/ 20 کو مکمل ہڑتال ہوگی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے
بار ایسوسی ایشن پتوکی کا اجلاس بار روم پتوکی میں منعقد ہوا جس میں ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا گیا کہ وکلاء پر ناجائز کاٹے گئے پرچے ختم کئے جائیں بصورت دیگر پرچے خارج ہونے تک عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا جائیگا
اجلاس میں وكلا پر ہونے والی ایف آئی آر پر گفتگو ہوئی اور کہا گیا کہ پورے قصور کی وکلاء برادری متحد ہے اور اپنے مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھے گی