قصور
تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی پکار پر سیکریٹری جنرل چونیاں بار ایسوسی ایشن فیض رسول کی زیر صدارت بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،وکلاء نے مریض بچوں کیلئے خون کا عطیہ کیا
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے کنگن پور میں تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور،اسلامیہ ویلفیئر سوسائٹی الہ آباد کے زیر سایہ ضلع بھر و ضلع اوکاڑہ کے 100 سے زائد تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بلڈ ڈونیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی دیگر ضروریات کو بھی پورا کیا جاتا ہے اور ان بچوں کو خون لگوانے کیلئے قصور سے لاہور لیجایا جاتا ہے
چند دن قبل تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے اہلیان علاقہ سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی جس پر چونیاں بار ایسوسی ایشن نے کل صبح 8 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جس میں وکلاء حضرات نے خون عطیہ کیا
بلڈ ڈونیشن کیمپ چونیاں بار ایسوسی ایشن کے صدر و جنرل سیکرٹری فیض رسول کی زیر قیادت لگایا گیا جس میں درجنوں وکلاء نے خون عطیہ کیا اور آئندہ بھی ان مریض بچوں کیلئے خون عطیہ کرتے رہنے کا عزم کیا
بلڈ ڈونیشن کیمپ لگانے اور خون عطیہ کرنے پر سوشل ورکرز ابتسام الہٰی،حماد اسماعیل یزدانی،احسن جمال،حافظ بلال الہ آبادی و اہلیان علاقہ نے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا