سیالکوٹ: حالات تنگ، خاتون نے نہر میں چھلانگ دی،پولیس نے بچالیا

سیالکوٹ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ڈسکہ سٹی پولیس کا 15 کال پر بروقت ریسپانس خودکشی کیلئے نہر میں چھلانگ لگانے والی 35 سالہ شبینہ کو زندہ باہر نکال لیا

منڈی روڈ ڈسکہ کی رہائشی 4 بچوں کی ماں 35 سالہ شبینہ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرنے کیلئے ڈسکہ پل کے اوپر سے نہر میں چھلانگ لگا دی.

15 پر واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر تھانہ سٹی ڈسکہ کی قریبی موبائل ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر رسی کی مدد سے خاتون کو نہر سے زندہ باہر نکال لیا 1122 ٹیم نے موقع پر طبی امداد فراہم کر کے خاتون کی جان بچالی.

خاتون نے بتایا کہ اس کا خاوند بیروزگار ہے اور گھریلو حالات ایسے ہیں سے جس سے گزر بسر نہیں ہو رہا تھا۔ جس کی وجہ سے دل برداشتہ ہو کر یہ قدم اٹھایا ہے۔

ایس ایچ او سٹی ڈسکہ عمران سلطان نے خاتون کی مالی امداد کرتے ہوئے اس کے شوہر کو مناسب روزگار دلانے کا وعدہ کیا جس پر خاتون نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے اقدام پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بچوں کی خاطر آئندہ ایسے انتہائی اقدام سے باز رہنے کا عہد کیا ہے اور سیالکوٹ پولیس اور ریسکیو ٹیم کا شکر یہ اداکیا.

Leave a reply