باغی ٹی وی ،جتوئیا(نذیر شجراء) تھانہ شہر سلطان کے علاقہ موضع مکول میں کھیت میں مویشی جانے پر خاتون پر بہمانہ تشدد کانوں سے بالیاں نوچ لیں اور سر کے بال کاٹ ڈالے پولیس اور ریسکیو1122 بھی موقع پر پہنچ گئی ریسکیو1122 نے فسٹ ٹریٹمنس کے بعد ار ایچ سی شہر سلطان منتقل کر دیا ، تھانہ شہر سلطان کے علاقہ موضع مکول میں مجاہد حسین کے جانور ساتھ کھیتوں میں گھس گئے انکی بیوی شہناز بی بی جانور پکڑنے گئی تو وہاں پر موجود سجاد حسین .غلام یاسین عبداللہ اور دیگر خواتین نے شہناز بی بی کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اسکے جسم کے مختلف حصوں پر اینٹوں سے مار مار کر ادھ مویا کر دیا ملزمان نے شہناز مائی کے سر کے بال کاٹ کر کانوں سے بالیاں بھی نوچ لیں پولیس اور ریسکیو 1122نےموقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد شہر سلطان ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں