دیپالپور : بے نظیرانکم سپورٹس سینٹر پر بدنظمی، بھگڈرسےخاتون جاں بحق
دیپالپو میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں بننے والا احساس کفالت سینٹر انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے خاتون زبیدہ بی بی جاں بحق
دیپالپور(باغی ٹی وی) بے نظیرانکم سپورٹس سینٹر پر بدنظمی، بھگڈرسےخاتون جاں بحق
دیپالپو میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں بننے والابے نظیرانکمسپورٹس سینٹر انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ایک انسانی زندگی نگل گیا۔
بی آئی ایس پی کی رقم کی ادائیگی کے دوران سینٹر میں بدنظمی پھیل گئی اور بھگڈر مچنے کی وجہ سے رقم لینے آنے والی ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کی شناخت زبیدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
شہریوں نے وزیراعظم شہبازشریف اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دارانتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ کوئی اور قیمتی جان کا ضائع نہ ہو۔