تونسہ شریف(باغی ٹی وی) سپورٹس سٹیڈیم میں فری آٹا تقسیم روکنے پر خواتین کا اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ
تفصیل کے مطابق نئے تعینات اے سی تونسہ عامر خان جلبانی پر حملہ۔ بداخلاقی، واسکٹ اتار کر چھین لیا، واسکٹ اتارنے کے بعد خاتون ہوا میں لہرانے لگے، اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈ کی واسکٹ اتارنے والی خاتون سے واسکٹ واپس لینے کی کوشش، خاتون کا واسکٹ دینے سے انکار گارڈ نے تھپڑ جڑ دیا،جس پرسپورٹس سٹیڈیم میں موجود خواتین کا گارڈ پر بھی حملہ ۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کار بھگا کر نکلنے کی کوشش کی تو لوگوں نے گاڑی پر حملہ کردیا، گاڑی پر تھپڑ مارنے شروع کردئے ، گارڈز کی اسسٹنٹ کمشنر کو بچانے کی کوشش ، ڈرائیور کار بھگانے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس کی بھاری نفری سپورٹس سٹیڈیم پہنچ گئی اور لوگوں کو سٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔
https://web.facebook.com/watch/?v=231296022688609&extid=CL-UNK-UNK-UNK-AN_GK0T-GK1C&mibextid=1YhcI9R&ref=sharing&_rdc=1&_rdr
Shares:








