جنوبی پنجاب میں خواتین کے لیے خوشخبری انسداد تشدد مراکز برائے خواتین قائم، دائرہ کار کیا ہوگا جانیے

0
29

لودہراں۔(اے پی پی)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خاں نے ڈی پی او ملک جمیل ظفر کے ہمراہ خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے ضلع لودہراں میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے اسٹاف سے ملاقات کی اور انکو بریف کیا۔آر پی او ملتان نے کہا کہ پورے ملتان ریجن میں اس طرح کے سنٹر قائم کئے جائیں گے ملتان میں ابھی یہ سنٹر زیر تعمیر ہے اور لودہراں میں اس کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا ہے۔وی اے ڈبلیو سی میں خاتون اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد خواتین کو زیادہ بہتر سہولیات مہیا کرنا ہے تاکہ خواتین اپنے درپیش مسائل بہتر ماحول میں خاتون اسٹاف کو بتا سکیں۔ خواتین پر کسی بھی قسم کا کوئی تشدد برداشت نہیں کیا جائے اور خواتین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔وی اے ڈبلیو سی کا مقصدخواتین کو قانونی معاونت و رہنمائی کے علاوہ،گھریلو،ذہنی و جسمانی تشدد، وراثتی حقوق، چھوٹی عمر میں شادیوں، ونی، کاروکاری، تیزاب گردی،عفت میں خلل، زنا اور معاشرے میں کام کرنے والی خواتین کو در پیش مسائل کی رپورٹ کی صورت میں بلاتاخیر کاروائی کرنا ہے۔ انسداد تشدد مرکز برائے خواتین تھانہ صدر لودرہراں میں قائم کیا گیا ہے۔ آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ملتا ن نے کہا کہ ان سب چھوٹی چھوٹی سہولیات دینے کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان حائل فاصلوں کو کم کرنا ہے جہاں ہم یہ سب کوششیں کر رہے ہیں وہاں شہریوں سے بھی اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے ان تمام کاموں کو سراہیں گے اور ہمارے ساتھ تعاو ن کریں گے اور عوام الناس کے تعاون کے بغیر ہم اپنی منزل کو حاصل نہیں کر سکتے۔

Leave a reply