سیالکوٹ: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فارویمن سید پور کا افتتاح کردیا

گزشتہ 10سالوں میں 100سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا اور5 نئے ایسوسی ایٹ کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماو رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے10کروڑ 63لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وویمن سید پور کا افتتاح کردیا

سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا عارف ہرناہ، شاہد کہگ، ڈائریکٹر کالجز زاہد فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویرفاضل، پراجیکٹ ڈائریکٹر ریحانہ یاسمین، پرنسپل منیبہ سلیم، قمر زمان کسانہ ،عدیل کسانہ،صوفی اسحاق اور ایس ڈی او بلڈنگ چودھری اعجاز سمیت کثیر تعداد میں اہلیان دیہہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے کہا کہ تعلیم کا فروغ میرا مشن ہےاس سلسلہ مین بچیوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے گزشتہ 10سالوں میں 100سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا اور5 نئے ایسوسی ایٹ کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا،


انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے ان تعلیمی اداروں کو معیاری درسگاہوں میں تبدیل کیا جائے اس سلسلہ میں سب سےاولین اور بنیادی ذمہ داری اساتذہ کی ہے کہ وہ بچوں کو بہترین تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے علاوہ ان کی اخلاقی تربیت کرکے ان کو معاشرے کا مفید اور باعزت شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے مردم شماری کی وجہ سے چند روز کا فرق کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور رہے گی تاہم پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اور یہاں اسلامی اور جمہوری نظام ہی رہے گا اور یہی مقصد اس ملک کی بقا کا ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام اپنا ووٹ مکمل سمجھ داری سے ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال کریں تاکہ ایک ایسی حکومت معرض وجود میں آئے جو ملکی سلامتی اور ترقی کی ضامن ہو۔

Leave a reply