خواتین پولیس کی رمضان میں سپیشل ڈیوٹی لگ گئی
خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں رمضا ن المبارک کے دوران خواتین پولیس اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹی لگا دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او پشاور نے تمام اداروں کو مراسلہ لکھا ہے جس میں ایف آئی اے ، نیب، نادرا، ٹریفک پولیس سمیت دیگر محکموں سے خواتین پولیس اہلکاروں کو فوری طلب کیا گیا ہے، سی سی پی اوکے مطابق خواتین پولیس اہلکاروں کی رمضان سے عید تک خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہے. گورنر ہائوس سے بھی لیڈی پولیس کو واپس بلا لیا گیا ہے.
واضح رہے کہ خواتین پولیس اہلکاروں کو رمضان المبارک میں رمضان بازاروں اور ان مقامات پر تعینات کیا جائے گا جہاں خواتین عبادت کرنے جمع ہوتی ہیں.