ویمنز ٹی ٹوئینٹی،پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا میچ کل سے ہو گا

0
45

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیموں کی کھلاڑیوں کا نیشنل بینک سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن جاری ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔ پہلا ٹی ٹونٹی کل رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔آل راؤنڈر ندا ڈار رواں سال اپریل میں اپنی تقرری کے بعد ہوم سائیڈ کی قیادت کریں گی کیونکہ فروری میں جنوبی افریقہ میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے بعد بسمہ معروف نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ٹی ٹوئینٹی سیریز کے بعد، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیمیں تین ون ڈے میچوں میں ٹکرائیں گی جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی شام 7:30 بجے شروع ہوں گے جب کہ ون ڈے شام 3:30 بجے شروع ہوں گے۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے ندا دار نے کہا کہ میں بحثیت کپتان کے طور پر پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے پر واقعی فخر محسوس کر رہی ہوں، اور وہ بھی ملک میں، جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم پہلی بار یہاں آئی ہے، اس لیے یہ ایک بہترین تجربہ ہو گا، اور ہم سیریز کے منتظر ہیں،
پاکستان میں یقینی طور پر بہت ساری کرکٹ ہو رہی ہے، مردوں کا ایشیا کپ بھی ہو رہا ہے۔ شائقین کے دیکھنے اور لطف اندوز ہونے کے لیے بہت ساری کرکٹ ہے۔نیشنل بینک اسٹیڈیم ایک تاریخی مقام ہے، اور میں نے ہمیشہ یہاں ایک انتہائی مستحکم ٹیم کے خلاف کھیلنے کا خواب دیکھا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ ٹیم یہاں مثبت نتائج دے گی۔

Leave a reply