میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص میں منعقد ہونے والے پہلی میراتھن ریس میں اول پوزیشن پر آنے والی بچی لالی کی مالی و تکنیکی مدد کی جائے ویمن لیڈر شپ فورم،

تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میراتھن ریس میں حصہ لینے والی بچی لالی جس کا تعلق ایک پسماندہ گاؤں مگھو پٹیل نزد 78 موری میرپورخاص سے ہے ، لالی کا خاندان مگھو پٹیل 78 موری کا ہی رہائشی ہے سماجی تنظیم سی ایس ایس پی کی کمیونٹی گروپ سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی کے گاؤں میں کچے مکانات،جھونپڑیاں اور مال مویشی کا کام جاری رہتا ہے سماجی تنظیم کی ہمت افزائی اور تربیت کے نتیجے میں ہزاروں لوگوں کے مجمع گاڑیوں کے سائرن اور لاؤڈ اسپیکرز کے شور میں با اعتماد طور پر میراتھن دوڑ میں حصہ لیکر پہلی پوزیشن پر آئیں-

ویمن لیڈر شپ فورم کی ممبران شرمین ملک،طاہرہ اعجاز، مرک مری،عزیز بانو، رضیہ بیگم ،افشین اقبال، فوزیہ ناصر ، نجمہ شیخ و دیگر نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ پہلی پوزیشن پر آنے والی بچی کو سندھ حکومت و وفاقی حکومت کی جانب سے مالی و تکنیکی مدد فراہم کی جائے تاکہ یہ بچی اپنے ملک کا نام روشن کر سکے ۔

Shares: