ویمنز ٹی20 ایشیاکپ:پاکستان نےسری لنکا کو5وکٹوں سےشکست دیدی۔

0
30

ویمنز ٹی20 ایشیاکپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے گروپ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آئی لینڈرز کی ٹیم 18.5 اوورز میں محض 112 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے عمیمہ سہیل نے 4 اوورز میں 13 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ توبہ حسن نے دو اور ندا ڈار نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بھی لڑکھڑائی تاہم ندا ڈار کے 26 رنز نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دیگر بیٹرز میں منیبہ علی 10، سدرا امین 13، کپتان بسمہ معروف 13، عمیمہ سہیل 7، عالیہ ریاض 20 اور عائشہ نسیم 16 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

قومی ٹیم نے ایشیاکپ میں اپ تک 6 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 5 میچز جیت کر قومی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہے جبکہ بھارت کی 10 پوائٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن ہے۔

اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

یاد رہے کہ اس سے پہلے ویمنز ایشیاکپ میں‌ پاکستان 6 سال بعد بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہا ،بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے، ندا ڈار نے 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

 

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بسمہ معروف نے 32، منیبہ علی 17، سدرا امین 12، عالیہ ریاض 7 جبکہ عائشہ نسیم 9 رنز بناسکیں تھی۔ بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے 3، پوجا 2 اور رینوکا سنگھ ایک وکٹ حاصل کی تھیں۔

آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 10 وکٹوں کے نقصان پر محض 124 رنز بناسکی تھی، ابتداء میں بھارتی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم پاکستانی بالرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں لیں جس کے باعث میچ میں کامیابی یقینی ہوئی۔

قبل ازیں گزشتہ روز تھائی لینڈ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 4 وکٹوں کی اَپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔واضح رہے کہ سال 2016 کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔

Leave a reply