لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی-
باغی ٹی وی : لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی، پاکستانی ویمنز ٹیم اپنے میچز نیوٹرل ویونیو پر کھیلے گی، نیوٹرل ویونیو کا فیصلہ بھارت نے کرنا ہے،ویمنز کھلاڑیوں کو انعامات سے نوا زا جائے گا جبکہ عاقب جاوید عارضی کوچ تھے ان کی جگہ نئے ہیڈ کوچ کا فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی ہیں تو پھر ایک ٹریک پرآتے ہیں، انڈر 19 شاہین اورقومی ٹیم کےبھی اچھے نتائج آنا شروع ہوجائیں گے قومی ٹیم کےکوچ کےحوالےسے آئندہ ہفتے فیصلہ ہوگاعاقب جاوید کو کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنےکی درخوا ست کی تھی، وویمن کرکٹ کےکچھ منصوبوں پر کام کر رہے، عوام کو جلد آگاہ کریں گے۔








