کولمبو میں کھیلے جانے والے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت ویمنز ٹیم 50 اوورز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اور پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف ملا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں بھارتی ویمنز ٹیم پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی۔اننگز کا آغاز پراتیکا راول اور سمرتی مندھانا نے کیا۔سمرتی مندھانا 23 اور پراتیکا راول 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔کپتان ہرمن پریت کور 19 رنز پر ڈیانا بیگ کا شکار بنیں۔ہرلین دیول نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ جمیما روڈریگز 32 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔دیپتی شرما نے 25 اور سنہ رانا نے 20 رنز کا اضافہ کیا۔

وکٹ کیپر رچا گھوش نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 35 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔بھارت کی پوری ٹیم 50 ویں اوور کی آخری گیند پر پویلین لوٹ گئی اور یوں پاکستان کے سامنے 248 رنز کا ہدف رکھ دیا۔

اس سے قبل سری لنکا کے شہر کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس موقع پر بھی بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

ٹاس کے بعد بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کے ساتھ روایتی مصافحہ نہیں کیا اور اپنی متنازع "نو ہینڈ شیک” پالیسی کو برقرار رکھا۔فاطمہ ثنا نے ٹاس کے بعد گفتگو میں کہا کہ ہم وکٹ پر موجود نمی کا فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے بولنگ کر رہے ہیں، ٹیم کا حوصلہ بلند ہے اور اگر بھارت کو 250 سے کم پر روکا گیا تو ہدف حاصل کرنا ممکن ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے ساتھ کھیل میں سیاست لانے کی کوشش کی تھی۔

بھارتی کپتان سوریا کمار نے مودی حکومت کی پالیسیوں کے دباؤ میں پاکستان ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔مزید یہ کہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیائی کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی کے ہاتھوں ٹرافی وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا، جس کے باعث ٹرافی تاحال بھارتی ٹیم کے حوالے نہیں کی گئی۔

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کا مقامی قبائل پر حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک

اسرائیلی قید میں اسلام قبول کرنے والے اطالوی کارکن استنبول پہنچ گئے

بیوروکریٹس کی اقسام .تحریر:ملک سلمان

Shares: