ڈیرہ اسماعیل خان – ڈیال روڈ نکاسی آب فیز 2 پر کام تیزی سے جاری

باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) ڈیال روڈ نکاسی آب فیز 2 کا کام تیزی سے جاری ہے،سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پورتحصیل میئر سردارعمرامین خان گنڈہ پور اور ممبرصوبائی اسمبلی وصوبائی وزیر بلدیات سردارفیصل امین خان گنڈہ پور کے جاری کردہ فنڈز سے ڈیال روڈ کا انڈر گراونڈسیوریج منصوبہ پر تیزی سے کام ہو رہاہے جس سے ڈیال روڈکا نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے علی برادران کو ڈیرہ میں اہم منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں علی برادران کی کامیابی میں اہم کرداراداکرکے کامیاب کرانے کااعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور، تحصیل میئر سردارعمرامین خان گنڈہ پوراور ممبرصوبائی اسمبلی وصوبائی وزیر بلدیات سردارفیصل امین خان گنڈہ پور کے جاری کردہ فنڈز سے ڈیال روڈ کا انڈر گراؤنڈسیوریج منصوبہ پر تیزی سے کام ہو رہاہے جس سے ڈیال روڈکا نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا۔ ڈیال روڈ نکاسی آب فیز 2 کا کام تیزی سے جاری ہے۔اہلیان ڈیرہ نے نکاسی آب جیسے گریٹر منصوبے کومکمل کرانے اورنکاسی کامسئلہ حل کرانے پر علی برادران کاشکریہ اداکیاہے۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے علی برادران کو ڈیرہ میں اہم منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں علی برادران کی کامیابی میں اہم کرداراداکرکے کامیاب کرانے کااعلان کیاہے۔

Comments are closed.