نیو کراچی ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز

نیو کراچی ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے ماتحت ادارے کلک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گیا.

باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر 11-G میں شیخ سعدی اسکول کے تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ سعدی اسکول عدم توجہ اور عمارت کی خستہ حالی کی وجہ سے 2014 سے بند ہو چکا تھا اور نشہ کے عادی افراد نے اس اسکول کو اپنا مسکن بنا لیا تھا۔ہمیں جب اختیار ملا تو نیو کراچی ٹاؤن کے بلدیاتی سرکاری اسکولوںکا دورہ کیا ۔اور ان اسکولوں کی عمارتوں کی خستہ حالی کا جائزہ لیااور ان اسکولوں کی عمارتوں کی از سر نو تعمیر اور تزین و آرائش کا بیڑا اُٹھایا الحمد اللہ آج شیخ سعدی اسکول کی تعمیر نو کا آغاز ہو چکا ہے اور انشاء اللہ اس اسکول کی عمارت کو گراؤنڈ پلس ون بنایا جائے گا جس کا کل رقبہ تقریباً 2000 اسکوئر فٹ ہے اور ہماری کو شش ہے کہ اس کی تعمیر مکمل کی جائے تاکہ تردیسی عمل کا آغاز جلد سے جلد ہوسکے۔اس موقع پریوسی 10 کے چیئرمین فیصل قاری ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مُشتاق احمد ،سپرٹینڈنگ انجینئربی اینڈ آر اشفاق حُسین،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر،انجینئر بی اینڈ آر ساجد صدیقی و دیگرٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ اسکول کی عمارت نئے سرے سے تعمیر کی جارہی ہے جبکہ پرانی خستہ حال عمارت کو مکمل ڈیمولش کردیا جائے گا۔بعد ازاں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کلک کے تعاون سے تعمیر کیا جانے والا پردہ پارک کا دورہ کیا جس کی تعمیر کے کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ پردہ پارک اپنی نوعیت کا پہلا پارک ہوگا جو جدید طرز پر تعمیر کیا جائے گاجو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہوگا اس پارک میں بچوں کے لئے جھولے اور خواتین کے لئے بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا جہاں تفریح اور کھیل کے تمام مواقع میئسر ہونگے جبکہ نارتھ کراچی سیکٹرفائیو ایم اور فائیو ایل کے درمیانی 4200 سڑک جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس سڑک کی تعمیر کا آغاز بھی کلک کے تعاون سے شروع ہو چکا ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کلک کی جانب سے نیو کراچی ٹاون میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئنداقدام ہے،ترقیاتی منصوبوں کی پائیداری کے لئے تمام محکموں کو یکجا ہوکر کا م کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے نیو کراچی ٹاؤن میں مسائل کے خاتمے اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا جو بیڑا اُٹھا یا ہے اللہ کی مدد سے جلد اس میں کامیابی نصیب ہوگی ۔

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق

ایک اور یوٹرن، عمران نےسول نافرمانی تحریک ملتوی کردی

چنئی ائیرپورٹ سے ایئر انڈیا کا ملازم سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا

Comments are closed.