پاکستانی ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت کے لئے تیار

world champion ship

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا انعقاد انگلینڈ میں ہوگا، پاکستان چیمپئنز کی ٹیم بھی ایونٹ میں شرکت کرے گی، پاکستان کی کپتانی سابق کپتان یونس خان کریں گے، شاہد آفریدی سمیت نامور پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔سابق کپتان یونس خان اور شاہد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ہمارا نام ہے تو ملک کی وجہ سے ہے، لیگز کھیلنی چاہئیں لیکن ملک پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ لیگز کھیلیں لیکن فٹنس کا زیادہ خیال رکھیں، فٹنس کے ساتھ فارم کا بھی خیال رکھیں، بابراعظم کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ ورلڈ کلاس کپتان بنے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم 4، 5 سال سے بابرکو دیکھ رہے ہیں، اب ان کے پاس موقع ہے کہ پاکستان کو ٹرافی جتوائیں، کپتان ہی فیلڈ پر سب کچھ ہوتا ہے، کوچ صرف آپ کو پلان دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی امریکہ ہوکر آئے ہیں، وہاں بہت اچھے ایونٹ ہوئے، اوورسیز پاکستانی اپنے ہیروز کو دیکھنا چاہتے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ باہر ممالک میں پاکستان کے ساتھ بھارتی اور بنگلہ دیشی فینز بھی آتے ہیں، ان لیگز سے رونق لگی رہتی ہے، ہم بھی فینز کے قریب رہتے ہیں۔

Comments are closed.