باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ گھارو زیبسٹ انسٹیٹیوٹ میں کھانا پکانے کا عالمی دن منایا گیا اس حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جہاں طلباء و طالبات سمیت اساتذہ و صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی زیبسٹ انسٹیٹیوٹ سندھ کی ڈائریکٹر وحیدہ مہیسر سمیت دیگر مہمان اور ملک کے مشہور باورچی مرد و خواتین موجود تھے اس موقعہ پر باورچیوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ کھانا پکانے کے حوالے سے مرد و خواتین یکساں نظر آتے ہیں گھر سے ہوٹلنگ تک ماہر کھانا بنانے والا اپنے تجربات کے بنیاد پر معیار کی بلندی کو چھوتا ہے اور اس کی بنائی ہوئی ریسپیز نہ صرف ہوٹلوں ریسٹورنٹ اور گھروں میں بھی دلچسپی سے دیکھی اور پسند کی جاتی ہیں زیبسٹ انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر وحیدہ مہیسر نے مشہور باورچیوں کی خدمات پر آج کے دن ہر محنت کش باورچی کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے کام کو سراہا گیا۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








